ْمادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں، چیئرمین پاکستان ٹریڈرز فرنٹ

ہفتہ 19 مئی 2018 15:02

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان ٹریڈرز فرنٹ کے چیئرمین راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے چاروں بارڈرز پر جنگ لڑ رہی ہے،مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں،ہم دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے والے وطن کے جانثار سپوتوں کوسلام کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی سے وابسطہ ادارے ملک کے اندر،باہر و طن سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ ایسا وقت ہے کہ تمام قوم کو پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، ایسے نازک وقت میں اداروں کے تصادم سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی کیلئے پر عزم ہیں،دریں اثنا راجہ حسن اختر نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں،ہم دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے والے وطن کے جانثار سپوتوں کوسلام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :