لاڑکانہ ،ْ شدید گرمی کے باعث چند گھنٹوں کے دوران 17 ٹرانسفارمرز میں آگ لگ گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:27

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) لاڑکانہ میں شدید گرمی کے باعث چند گھنٹوں کے دوران 17 ٹرانسفارمرز میں آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل و گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی تپتی گرمی میں ٹرانسفارمرز بھی جل اٹھے، گجن پور کے علاقے میں ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سیپکو عملہ آدھے گھنٹے بعد بھی نہ پہنچا تو دکاندار خود ہی مٹی ڈالتے رہے۔سیپکو حکام کہتے ہیں گرمی اور اوورلوڈنگ کے باعث چند گھنٹوں میں 17 ٹرانسفارمرز جل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :