حکومت پنجاب اور نادرانے پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم (2018-2020) کے کنٹریکٹ کی توسیع پر دستخط کردئیے

ہفتہ 19 مئی 2018 20:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) حکومت پنجاب اور نادرانے پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم (2018-2020) کے کنٹریکٹ کی توسیع پر دستخط کردئیے۔معاہدے پر چیئرمین نادرا عثمان مبین اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب میجر اعظم سلیمان نے دستخط کئے۔یہ کنٹریکٹ ابتدائی تین سال کی مدت کے بعد 2017 میں اختتام پذیر ہوا جس میں مزید3 سال کی توسیع سی2020 تک موثر قرار دیا گیا ہے۔

2014 سی2017 کے دوران نادرا نے پنجاب میں ضلعی سطح پر 36 مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم کئے ، نادرا سینٹرز کی سطح پر191 سہولت کاؤنٹرز، موبائل رجسٹریشن وین اور کمپنیوں اور اداروں کے لیے بھی مخصوص سینٹر بنائے۔ گذشتہ 03 برس کے دوران نادرا نے صوبہ بھر کے 89.74 فیصد جاری کردہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا۔

(جاری ہے)

نادر ا نے 852115 انفرادی لائسنس 15572 اداروں کے لائسنس اور29685 سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کئے۔

مذکورہ کنٹریکٹ کے تحت نادرا جن سہولیات کی فراہمی کرے گا ان میں درج ذیل شامل ہیں۔ سمارٹ کارڈ اینڈٹو اینڈ سولیوشن ، انفردای لائسنسوں کی دوبارہ توثیق کرنا، سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کے لائسنس ، نئے لائسنسوں کے اجراء کا نظام، الیکٹرانک فیس جمع کرانے کے لیے بینکوں کے ساتھ انضمام ، کال سہولت سینٹر ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے تصدیق کا عمل کرنے کی سہولیات، اسلحہ کے ڈیلروں، آرمورز اور مینوفیکچررزکی کمپیوٹرائزیشن تا کہ کنٹرول مینجمنٹ اور متعلقہ خدمات کی بہتر فراہمی ممکن ہو۔

معاہدہ پر دستخطوں کی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن زاہد سعید، اراکین کابینہ سب کمیٹی لائ اینڈ آرڈر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ، آئی جی پولیس ، سی سی پی او لاہور، سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل پنجاب نے بھی شرکت کی۔نادرا کے چیئرمین عثمان مبین نے اپنے وفد کی سربراہی کی جس میں ڈی جی پراجیکٹس ذوالفقار علی ، ڈائریکٹر پراجیکٹس اور پراجیکٹ مینجر شامل تھے۔