جمعیت علما پاکستان کل ایم ایم اے کے قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر دے گی

ہفتہ مئی 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جمعیت علما پاکستان کی میزبانی میں کل بروز اتوار متحدہ مجلس عمل کے مینار پاکستان پرجلسہ عام کی کامیابی پر رکن جماعتوں جماعت اسلامی،، جمعیت علما اسلام،اسلامی تحریک اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کی صوبائی اور ضلعی قیادت کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی شادی ہال نیاز بیگ ٹھوکر ملتان روڈ میں ہونے والے افطا ر ڈنر میں لیاقت بلوچ،، مولانا نوراحمد سیال، ڈاکٹر جاوید اختر،سید مقبول حسین بخاری،میاں مقصود احمد، علامہ سبطین حیدر سبزواری، شہباز نقوی، ڈاکٹر عتیق الرحمان، مولانا امجد خان، ریاض الرحمان یزدانی ، اور دیگر شریک ہوں گے۔