سکھر اور گرد نواح میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے اشیاء ورد ونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) رمضان المبارک کے آغازکے ساتھ ہی سندھ کے کے تیسرے بڑے بڑیشہر سکھر اور اوراسکے گرد نواح کے کے دیہی اور شہری علاقوں میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے اشیاء ورد ونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے پر شہریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں تاہم ضلعی اور متعلقہ اداروں کے افسران ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر قیمتوں کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے بیانات تک ہی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوئے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جہاں اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ویہی اب فروٹ فروشوں نے بھی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کردی ہیں منافع خور بنا کسی ڈر و خوف کے شہریوں سے من مانی قیمتیں وصولی کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے مقدس ایام میں کیلا،چیکو،خربوز، آم،آلو بخارہ،خوبانی ،سیب سمیت دیگر فروٹوں اور مختلف اقسام کی کھجوروں جبکہ سبزیوں سمیت بیسن دالوں ،مشروبات اور مختلف اقسام کے پکوان تیل اور گھی اور مرغی بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت بالا حکام اور ضلعی افسران سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔#