آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کاہیلتھ الاونس سے محروم ملازمین صحت عامہ کو ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کا مطالبہ

ہفتہ 19 مئی 2018 22:35

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) آزادکشمیر نے ہیلتھ الاونس سے محروم ملازمین صحت عامہ کو ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے وزیر خزانہ آزاد کشمیر حسب وعدہ بجٹ2018-19 میں فنڈز مختص کریں ہیلتھ الاونس میں شعبہ جاتی تخصیص استحقاق اور میرٹ کے منافی ہے سیکرٹری صحت اور دائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر پانچ سو کے قریب ملازمین صحت عامہ کی مایوسی اور حق تلفی کا ازالہ کرنے میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ایپکا آزاد کشمیر کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان سید صدیق حسین شاہ اور سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیرراجہ محمد رشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی جن کے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے 2017 میں ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کا وعدہ کر چکے ہیں وفاقی کیٹ سے تفصیلی مکتوب ملنے اور شعبہ سی ڈی سی آزاد کشمیر کے حق میں عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود ابھی تک ہیلتھ الاونس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ متعدد ڈاکٹرز ، نرسز، کلیریکل سٹاف ، پیرامیڈیکس اور درجہ چہارم کے ملازمین کیساتھ تین سالوں سے ناانصافی روا رکھی جا رہی ہے سربراہان محکمہ بھی خاموش ہیں اور وزیر خزانہ بھی سیکرٹری خزانہ کی ہٹ دھرمی اور زاتی رنجش کی بنا پرپانچ سو کے قریب ملازمین صحت کا استحصال جاری ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حکومت آزاد کشمیر کی تحریک پر ہیلتھ الاونس کی بلا تخصیص ادائیگی کے لیے تحریک کردہ فنڈز فراہم کیے لیکن محکمہ مالیات اور محکمہ حسابات نے از خود تخصیص پیدا کرکے جائز حق سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی کی جانب سے ملنے والے فنڈز میں کسی قسم کی شعبہ جاتی تخصیص نہ تھی لیکن بقایا جات کے کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ کی گئی اور معلوم نہیں یہ فنڈز کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال کیے گئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف جائز مطالبات پر احتجاج پر قد غن لگائی جاتی ہے تو دوسری جانب جائز حقوق بھی نہیں دیے جاتے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر نے ویر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر خزانہ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ بجٹ2018-19 میں ہیلتھ الاونس سے محروم ملازمین کو ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کے لیے فنڈز مختص کرکی2015ء سے ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :