محکمہ اطلاعات سندھ میںہونیوالی 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت

سابق وزیر شرجیل میمن اورسابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقارشلوانی سمیت دیگرملزمان کی پیشی، اہم گواہ کا بیان قلم بند نواز شریف نے بہت ہی احمقانہ بیان دیا ،سیاست ہوتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا، شرجیل میمن کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت کے موقع پر عدالت میں سابق وزیر شرجیل انعام میمن اورسابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقارشلوانی سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت میں کیس کی اہم گواہ زینت جہاں نے اپنا بیان قلم بند کرایا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل عامر رضا نقوی نے زینت جہاں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا دوہزار چار میں آپ کون سے گریڈ میں تھی آپ کی پرموشن گریڈ سترا میں کیسے ہوئی ،گواہ نے موقف اختیار کیا کہ میری پروموشن نہیں ہوئی میں اپ گریڈ ہوئی 90 یا 91 میں آپ نے بیان میں کہا کے اپ کو دھمکیاں ملی تواس بارے میں آپ نے پولیس سے بات کی گواہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر دوہزار سترا میں حملہ کیا گیا تھا میں نے درخواست دی تھی عدالت نے جرح مکمل ہونے پر ریفرنس کی مزید کاروائی26مئی تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس ملک میں دو قانون ہیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کے جو ملزم ٹرائل کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر رہا ہو اسے ضمانت کی ضرورت نہیں اس فیصلے کی مثال کیپٹن صفدر کا کیس ہے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا نواز شریف نے بہت ہی بیوقوفانہ اور احمقانہ بیان دیا ،سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا ،دنیا میں اسے حالات چل رہے اور اس طرح کے بیانن سے ملک کی تذلیل ہو رہی ہے۔