ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

اتوار 20 مئی 2018 14:20

چیچہ وطنی۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقادہوا ۔جس میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ، پروفیسر محمد رمضان ،پروفیسر مسعود فریدی اور پروفیسر طارق نے شرکت کی -سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض ہمدانی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام عالم کو پر زور مذمت کرنی چاہیے اور خصوصاًً مسلم دنیا کو اپنے اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف سفارتی سطح پر محاذ بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر مسعود فریدی نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک ہر فلسطینی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور آزادی کی اس تحریک کو جنہو ںنے شروع کیا تھا دنیا سے رخصت ہوتے وقت اپنی نئی نسل سے عہد لیا تھا کہ جب تک بیت المقدس کی سر زمین یہودیوں سے پاک نہیں ہو جاتی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس پر قبضے پر خاموشی اختیار کرنے والی اقوام متحدہ کا کردار غیر فعال اور غیر مو ثرہے ۔سیمینار سے فلسطینیوں پر ہونے والے جبر و ظلم کے خلاف دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔