ملک کی ترقی جمہوری نظام سے وابستہ ہے،عمران خالد بٹ

اتوار 20 مئی 2018 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہاکہ ملک کی ترقی جمہوری نظام سے وابستہ ہے جمہوریت میں عوام کا فیصلہ مقدم ہو تاہے عام انتخابات میں عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے شیر آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سو یپ کر یں گے۔ ن لیگ کی قیادت ایک عزم مسلسل کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے۔ حکومت نے گوجرانوالہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بھر وقت مکمل کرواکر شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔