Live Updates

عمران نیازی پہلے 90دن کی تبدیلی کا حساب دے‘ جاوید ناگوری

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی ترقی اور تبدیلی کے دعوئوں کی کھلی کھول کر رکھ دی ہے‘ خالد لطیف‘وقاص شوکت مشترکہ بیان

اتوار 20 مئی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری مالیات خالد لطیف اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوا م عمران نیازی کے 2013میں نوے دن میں سسٹم کی تبدیلی کے دعوے نہیں بھولی اور وہ تبدیلی تین مہینے کے بجائے پانچ سالوں میں بھی کہی نظر نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی ٹیم نے ناتجربہ کاری کے سبب خیبرپختونخواہ کو مزید پیچھے دھکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سستی شہرت کیلئے کبھی 6نکات کبھی 10نکات کبھی 100دن کی تبدیلی کبھی 90دن کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے عوام کو بتائیں کہ 5سال میں خیبر پختونخواہ میں کون سی تبدیلی کے وعدے پورے کئے جو انہوں نے 100دن کاایجنڈا دے کر مزید عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے پی ٹی آئی کی ترقی اور تبدیلی کے دعوئوں کی کھلی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی محض ایک کھلاڑی سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات