شریف خاندان کا کھیل ختم ہوچکا ہے،فرخ جاوید مون

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سحری وافطاری اور تراویح کے اوقات میں بدترین لوڈشیڈنگ (ن)لیگی حکومت کی ناکامی ہے،ایٹمی پاکستان کے عوام شریف خاندان کی لوٹ ماروالی بادشاہت میں سحروافطارمیں موم بتی جلانے پرمجبور اوربجلی،پانی،گیس کوترس رہے ہیں،کرپشن، بدترین لوڈشیڈنگ،غربت،بے روزگاری نے عوام کوبے حال کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ شوبازشریف کے سستے رمضان بازارغریبوں کیلئے’’ریکارڈ توڑ مہنگائی اورگلے سڑے پھلوں کے بازار‘‘بن چکے ہیں، رمضان بازاروں میں ریلیف کے بجائے غریب عوام کودھکے مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی شوبازشریف کے پیرس میں غریب عوام کولر،پتیلے اورڈول لیکرپانی کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیںاورکرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے شریف برادران ڈھٹائی کیساتھ پنجاب میں ترقی کی ڈگڈگی بجارہے ہیں، جھوٹے اورکرپٹ خاندان کا کھیل اب ختم ہوچکا ہے،عوام آئندہ الیکشن میں ٹوٹ پھوٹ کا شکارکرپشن لیگ کی باقیات کو ووٹ کی پرچی سے چاروں صوبوں سے ہمیشہ کیلئے کک آؤٹ کردیں گی