حکومتی اعلان کے باوجود پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں تعطیلات نہ ہوسکیں

طلبہ و طالبات پریشان، شدید احتجاج

اتوار مئی 19:10

حکومتی اعلان کے باوجود پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں تعطیلات نہ ہوسکیں
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کئے جانے کے باوجود سرکاری کالجوں میں تعطیلات نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے سرکاری کالجوں کے طلبہ و طالبات پریشان ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تعطیلات نہ کئے جانے پر سرکاری کالجوں کے طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دوغلی پالیسی نے بڑھتی گرمی اور شدید حبس کے دوران بھی کالجوںمیں آنے پر مجبور کررکھا ہے حالانکہ پنجاب بھر کے تمام ہائیر سیکنڈری سکولز جہاںپر انٹر کے طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں وہاںپر 17مئی سے تعطیلات ہوچکی ہیں لیکن کالجوں میں ابھی تک تعطیلات نہ کی گئی ہیں۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک اور بڑھتی گرمی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام سرکاری کالجوںمیں بھی فوری طور پر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :