کرا چی، سندھ ر ینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی

خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے پرانے گولیمار کے علاقے واجہ ولی محمد گوٹھ میں واقع ایک خالی پلاٹ کے اندر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ لیاری گینگ وار (عزیر بلوچ گروپ) کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔

(جاری ہے)

بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن کی تفصیل در ج ذیل ہی:۔ 3 عدد ایس ایم جیزبمعہ 12 عدد میگزین،2 عدد آوان بم،2570 عددمختلف اقسام کے راؤندز۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں