ا پ ڈیٹ )

شہر قائد میں جھلسادینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ 44ڈگری تک جاپہنچا قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) شہر قائد میں جھلسادینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا پارہ 44ڈگری تک جاپہنچا قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے۔ کراچی میں اتوارسال کا گرم ترین دن ہے۔ شہر میں سورج آگ برسانے لگا، قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے۔ دوپہر 3 بجے کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)45 ڈگری محسوس کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب 15 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کیا گیا۔

سمندری ہوائیں بند ہیں، شدید حبس اور گرمی کے باعث شہریوں کا جینا عذاب ہوگیا ہے۔شدید گرمی، ہوا، پانی کی بندش اورکے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں لوگوں کیلئے مشکلات بڑھادیں۔

(جاری ہے)

گرم موسم کے باعث شہر میں ویرانی اور سڑکوں پر سناٹا چھایاہوا ہے شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے خود کو گھروں تک محدود کرلیاہے۔

محکمہ موسمیات19 سی23مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کرچکا ہے، گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں جانے سے گریز کرنیکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مجبوراً جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اورسرپرگیلاکپڑارکھیں۔ جب کہ صوبائی حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے کراچی کی مقامی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کررکھی ہیں اس کے علاوہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ہے۔۔