چنیوٹ، سابق وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات کا دورہ چنیوٹ

سید شاہد علی شاہ سے خصوصی ملاقات ،ضلع کی سیاست بارے تبادلہ خیال

اتوار 20 مئی 2018 20:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کا دورہ چنیوٹ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر اور امیدوار حلقہ این ای99سید شاہد علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خوشگوار موڈ میں چنیوٹ ضلع کی سیاست کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا جبکہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ چنیوٹ ضلع کی عوام ہمارے دلوں میںبستی ہے اور یہ شہر بھی ہمارا ہے ہم اپنے حلقہ کی عوام کی محبت کو کبھی نہیں بھلا سکتے اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے آئندہ کی سیاست کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہم چنیوٹ ضلع کے عوام کی بہتری کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔