سابق وزیر اعظم کا رہائشی حلقہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے‘جمیل احمد منج

پینے کے صاف پانی سے محروم عوام لیگی نمائندوں کو عوام آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کریگی

اتوار 20 مئی 2018 22:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پیپلز پا رٹی کے مرکزی رہنما ،امیدوار قومی اسمبلی 136رانا جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا رہائشی حلقہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے جاتی امرا کے پڑوسی پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں نواز شریف کے رہائشی حلقہ کی عوام مسلم لیگ ن کے خلاف سراپا احتجاج ہے دس سالہ مسلم لیگی حکومت کا دور عوام کی قسمت نہیں بدل سکا ترقیاتی منصوبہ جات کی آڑمیں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا گیا اہل رائے ونڈ کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنے والے لیگی نمائندوں کو عوام آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کریگی۔

جمیل منج نے مزید کہا کہ مسلم لیگ قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے این اے 136کی نشست جیت کر آصف علی زرداری کو پیش کرونگا حلقہ میں پیپلز پارٹی کے جیالے متحرک ہو جائیں کامیابی یقینی ہے عوام کے دکھوں کا مداوا ثابت ہونگا انہوں نے مزید کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری کی قیا دت میں پیپلز پا رٹی آئندہ عا م انتخا با ت میں کلین سویپ کرے گی (ن) لیگ اختتام پر پہنچ چکی ہے جبکہ تحریک انصا ف نے عوام کو نعروں میں الجھا ئے رکھا اور ملک میں محا ز آرا ئی اور گا لم گلو چ کی سیا ست کو فروغ دیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ پا کستان کی ترقی کا راز جمہو ریت میں پنہا ں ہے ۔ پا رلیما نی جمہو ریت پا کستان کی سیا ست کا اسا س ہے ۔ عام انتخا با ت مکمل طور پر آزا دانہ ، منصفا نہ اور غیر جا نبدارانہ ہو نا وقت کی اہم ضرورت ہے پا رلیما نی جمہو ریت کے فروغ و استحکام کو اپنے ایما ن کا جزو بنا ئیں اور ا س سے کسی صورت انحراف گوارا نہ کریں ۔