کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں پر چھاپے ،

2 باٹل ڈرنکنگ واٹر کو سیزکردیا گیا

پیر 21 مئی 2018 16:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) نے کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوںپر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ کے دوران دو (02) باٹل ڈرنکنگ واٹر کو سیزکردیا جنمیں میسرز: ایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر، R-215 ، بلاک 20- ، فیڈرل "B" ایریا، کراچی جو کہ غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز: پیور ایکوا،ST-B-2 ، بلاک 19- ،گلستان علی، النور مور، فیڈرل "B" ایریا، کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیر معیاری پایا گیا اور یہ جانچPSQCA اور PCRWR نے کھلی مارکیٹ سے حاصل کئے گئے سیمپل پر PCRWR لیبارٹری میں کی گئی ۔

میسرز: ایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر، کراچی جو کہ غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز: پیور ایکوا، کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیر معیاری پایا گیا۔لہذا انھیں باٹل ڈرنکنگ واٹر کے ایس آر او 638(I)/2001 اور PSQCA ایکٹ 1996 کے تحت سربمہر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :