دو کروڑ سے زائد آباد ی کے شہر میں ہیٹ ویو سے مقابلے کا کوئی انتظام نہیں،علی اکبر گجر

پیر 21 مئی 2018 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ میں گرمی کی غیر معمولی لہر کو سندھ حکومت کی کرپشن اور نا اہلی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار اور دولت کے پجاری سندھ کے حکمرانوں کو صوبے کے عوام کی صحت اور عوام کو موسم کی شدت سے بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں․ کراچی ، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر ، نواب شاہ میں خود رو آبادیوں اور عمارتوں میں اضافے کی وجہ سے سندھ کو شدید گرم موسم کا سامنا ہی․ صوبے کے بڑے شہروں میں کسی قانون و ضابطے کے بغیر پلازوں، صنعتوں اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بے قابو اژدھام نے سندھ کا موسمی نقشہ تبدیل کر دیا ہی․ایسا دکھائی دیتا ہے کہ سندھ عملا کسی انتظامی ادارے کے ماتحت نہیں ٹریفک جنگل کی آگ کی طرح بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

․تجاوزات اور قبضوں کی 80 اور 100 گز کی زمینوں پر پلازے تعمیر کیے جا رہے ہیں کراچی کے اصل ماسٹر پلان کے برعکس دستیاب پانی، گیس اور بجلی کے مقابلے میں آبادی سیکڑوں گنا زیادہ بڑھ چکی ہی․ کراچی سمیت سندھ کے شہروں پر آباد کے دبائو، تجاوزات اور قبضوں کی زمینوں پر پلازوں کی تعمیر کو نہ روکا گیا تو سندھ کے شہر جہنم کی جیتی جاگتی تصویر بن جائیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا دو کروڑ سے زائد آباد ی کے شہر میں ہیٹ ویو سے مقابلے کا کا کوئی انتظام نہیں․پاکستان کے معاشی انجن پرآبادی کے دبائو کو نہ روکا گیا تو شہر جہنم بن جائے گا․کراچی کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہی․ عمارتوں اور آباد ی میں بے تحاشہ اضافہ کراچی کو بدترین گرمیوں کا مستقل ٹھکانہ بنانے کا سبب بن سکتا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس ملک کی شہری اور دیہی ا ٓبادیوں کے درمیاںن توازن رکھنے کے بہترین منصوبے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) جیسی جدید ترقی یافتہ سوچ کی حامل جماعت کا ساتھ دے کر پاکستان کو ماحولیاتی خطرات سے بچایا جا سکتا ہے بصورت دیگر کراچی کی موجودہ تباہ کن صورتحال ملک بھر کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔