ساہیوال، گیسٹرو سے تین عورتیں جاں بحق ،درجنوں افراد ہسپتال دا خل ،چار کی حالت نازک

پیر 21 مئی 2018 16:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) گیسٹرو سے تین عورتیں جاں بحق درجنوں افراد کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جن میں چار کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں در جنوں گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کو لایا گیا جن میں غلہ منڈی کی 65سالہ زبیدہ،دربار صلاح الدین 3ٹکرا کے افضل کی 45سالہ بیوی آسیہ اور چک 86/6.R کے یونس کی 42سالہ بیوی مسرت جاں بحق جبکہ گیسٹرو کے چار مریضوں حفیظ 12سالہ،سمیرا 40سالہ،بر کت 43سالہ،اور عبد اللہ 50سالہ کی حالت نازک ہے ۔شہریوں نے گیسٹرو کے مرض کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور ہسپتال میں ادویات کی قلت کو دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :