مولانارحمت اللہ ایم ایم اے ہنگوکے صدر،عبدالقیوم جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 21 مئی 2018 18:46

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کا انتخابی اجلاس ضلع کونسل ہال ہنگو میں ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نائب امیر ایم ایم اے خیبر پختونخواہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ایم اے میں شامل مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران آنے والے انتخابات کے لئے ضلع ہنگو کے لئے کابینہ تشکیل کے حوالے سے باہمی اتفاق اور مشاورت سے تنظیم سازی کی گئی جس میںمولانا رحمت اللہ زارایم ایم اے ضلع ہنگو کے ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری عبد القیوم،نائب صدورڈاکٹر زاہداورکزئی،بختیار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حسین اصغر، سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد ابرار، سیکرٹری مالیات حاجی محمد شفیق چن لئے گئے ۔

اجلاس کے ایم ایم کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال و دیگر نے کہا کہ ایم ایم اے کی پلیٹ فارم سے 2018آنے والے انتخابات کے دوران مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گے ۔ مخالفین ایم ایم اے کے بحالی سے بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ضلع ہنگو کابینہ متفقہ طور پر ضلع ہنگو کے تینوں نشستوں پر اتفاق و اتحاد کے ساتھ امیدوار میدان میں اتاریں گے جو کہ انتخابات کے دوران مخالف سیاسی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کردیگی۔