مانسہرہ شہر کا ہر محلہ، گلی اور ہر سڑک کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی

منگل 22 مئی 2018 11:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مانسہرہ شہر کے ہر محلہ، ہر گلی اور ہر سڑک بشمول کچہری روڈ، اکبر خان روڈ، کالج روڈ، چکیاء روڈ، صفدر روڈ، شنکیاری روڈ، ایبٹ آباد روڈ اور لاری اڈہ ٹھاکرہ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کے شہریوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد روڈ مین پل کے ساتھ محلہ نیلاں سے آنے والا 10 فٹ گہرا نالہ سالوں سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے 8 فٹ تک بند ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت بارش ہونے کی صورت میں بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

تاجروں کی جانب سے انتظامیہ کو بار بار شکایات کرنے کے باوجود خاکروب انچارج اپنی روایتی سستی اور کام چوری سے کا م لیتے ہوئے کوئی بھی کام نہیں کر رہا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے افسران سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :