ٹائون ون کی تجاوزات کے خلاف کاروائی،2 ٹرک سامان ضابط

منگل 22 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ٹی ایم او ٹائون ارشد علی زبیر کی ہدایت پر دلہ زاک روڈ پر تجاوزات اور سپیڈ بریکر کے خلاف کارروائی کے دوران دوٹرک سامان تحویل میںلے کر اڑھائی درجن کے قریب سپیڈ بریکر مسمار کردیئے گئے جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر چارافرد کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیاگیاہے‘ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اوارشد علی زبیر کو شکایات موصول ہوئیں کہ دلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے باعث افطار کے وقت شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناہے جبکہ بعض افرادنے ایک بار پھر سپیڈ بریکرز قائم کردیئے ہیں جس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ٹیکس برانچ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :