Live Updates

مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک ہی رات میں کتنے پیسے ٹرانسفر ہوئے، نا قابل یقین دعوی سامنے آ گیا

سابق وزیراعطم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک رات میں 88 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 مئی 2018 13:17

مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک ہی رات میں کتنے پیسے ٹرانسفر ہوئے، نا قابل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعطم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک رات میں 88 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے 18دن بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کیا تھا۔

اور اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ انے دفاع میں ایک ایک چیز پیش کریں گے۔یہاں تک نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضور یہ ہیں وہ ذرائع جن سے ہم نے ایون فیلڈ پراپرٹیز خریدیں تھیں۔اور سپریم کورٹ میں جانے کے بعد نواز شریف نے کہا کہ وہ دونوں باتیں غلط تھیں۔

(جاری ہے)

اور اس کے بعد ایک قطری خط پیش کر دیا۔اور اب نواز شریف نے ان اپارٹمنٹس سے ہی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ تو میرے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کے ہیں۔وہ برطانیہ میں بیٹھیں ہیں ان سے جا کر پوچھیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دوعوی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے اکاؤنٹس میں 80کروڑ روپے ایک بار اور 50کروڑ روپے ایک بار منتقل کیے گئے۔جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ میں ایک رات میں 88 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نے ایوان فیلڈریفرنس میں احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے منی ٹریل سے متعلق سوال کا جواب حسن اور حسین نواز کے کھاتے میں ڈال دیا تھا۔اور کہا ہے کہ دبئیفیکٹری اور العزیزیہ مل سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا ، قومی اسمبلی میں تقریر یا قوم سے خطاب میں کبھی نہیں کہا ایون فیلڈ پراپرٹی سے میراکوئی تعلق ہے ، ایون فیلڈ پراپرٹی کا اصل یا بے نامی دار مالک نہیں ہوں ، نیلسن اور نیسکول کمپنی کے بیئرر شئیرز سرٹیفکیٹ کبھی میرے تھے نہ میرے پاس رہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات