سندھ میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں‘ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

منگل 22 مئی 2018 14:25

سندھ میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گیس کنکشن دیئے جارہے ہیں‘ کنکشنوں کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو رہا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میںنذیر احمد بھگیو کے صوبہ سندھ میں نئے صارفین کو گیس کے نئے کنکشنوں کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سندھ میں 28 لاکھ گیس صارفین ہیں۔

سالانہ 70 سے 80 ہزار نئی درخواستیں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنکشن لگائے جاتے ہیں۔سوئی سدرن میں اس وقت کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ کنکشنوں کی فراہمی کا معاملہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ نذیر احمد بھگیو نے کہا کہ سندھ میں اس وقت بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آرٹیکل 158 کے حوالے سے معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر غور ہے۔ ہم نے پانچ سال معاملات افہام و تفہیم سے چلائے‘ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے لیکن چھوٹا بھائی بن کر آپ کی تابعداری کر رہا ہے۔ آپ روز بات کرتے ہیں اور ہم محبت سے آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔ چند دن رہتے ہیں ہمیں پیار اور محبت سے ملنا ہے۔