رانا مشہود احمد کی پی پی 149 میں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی

منگل 22 مئی 2018 15:09

رانا مشہود احمد کی پی پی 149 میں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کیخلاف دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حلقہ پی پی 149 لاہورمیں انتخابات سے قبل حلقہ بندی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت شروع کی تو ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے پی پی 149 گلشن راوی لاہورکی حلقہ بندی کو چیلنج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں کو سننا اور اعتراضات لینا ضروری ہے لیکن پی پی 149 کی حلقہ بندی سے قبل نہ تو حلقے کے ووٹرز سے اعتراضات مانگے گئے نہ ہی ان کے موقف کو سنا گیا۔الیکشن کمیشن نے بدنیتی سے سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیاں کیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔