Live Updates

ڈیزل فروری میں 286 اور پٹرول 258 روپے لیٹر تھا، آج ڈیزل393 اور پٹرول 364 روپے کا ہوگیا ہے، فواد چوہدری

یعنی ڈیزل 107 اور پٹرول کی قیمت میں 106 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، شہبازحکومت نے معیشت کی تباہی نکال دی ہے، اب اس منجدھار میں معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، سابق وزیر کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 ستمبر 2026 00:35

ڈیزل فروری میں 286 اور پٹرول 258 روپے لیٹر تھا، آج ڈیزل393 اور پٹرول 364 روپے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 09 ستمبر 2026ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیزل فروری میں 286 اور پٹرول 258 روپے لیٹر تھا، آج ڈیزل393 اور پٹرول 364 روپے کا ہوگیا ہے، یعنی ڈیزل 107 اور پٹرول کی قیمت میں 106 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ڈیزل فروری میں 286 روپے اور پٹرول 258 روپے لیٹر تھا ، آج کے اضافے کے بعد ڈیزل 393 روپے اور پٹرول 364 روپے کا ہو گیا ہے یعنی ڈیزل کی قیمت میں 107 روپے گی لیٹر اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں 106 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،شہباز۔

حکومت نے معیشت کی تباہی نکال دی ہے اور پیداوار میں اضافہ ان قیمتوں کے ساتھ ناممکن بنا دیا ہے۔
نہیں لگتا کہ حکومتی بزرجمہروں کے پاس صورتحال کا کوئ حل موجود ہے انھوں نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں اور اب اس منجدھار میں معیشت کی کشتی ھچکولے کھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔  گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 روز میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 18 روپے بڑھ گئی، معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔  تیل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اور براہ راست بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، ڈیزل قیمتوں میں اضافہ ہونے پر کرایوں پر ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے تحریری معاہدے پر من وعن عمل کیا جائے، عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال پر جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ اضافے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ 
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات