پاکستان میں پہلی دنیا کی چھٹی قدیم چینی ورکشاپ لبان کا افتتاح جو ن میں ہو گا‘عرفان قیصر شیخ

ورکشاپ چینی ماسٹر ٹرینرز سالانہ 1ہزار طلبہ کو فنی تربیت فراہم کرینگے ‘چیئرمین ٹیوٹا کی زیر صدارت اجلاس

منگل 22 مئی 2018 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کا یہ قدم فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ٹرینڈسیٹر ہو گا ،150سال قدیمی چینی لبان ورکشاپ جو دنیا کے صرف پانچ ملکوں میں کام کر رہی ہے تیاری کے آخری مراحل میں ہے ،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلبرگ لاہور میں اس کا افتتاح 18جون کو کروایا جائے گا ،افتتاح کے موقع پر لبان ووکیشنل ٹریننگ کالج چین کا اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہو گا ۔

وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں لبان ورکشاپ کی تیاری کے مراحل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ ابتدائی طورپر ورکشاپ میں الیکٹریکل آٹومیشن ٹیکنالوجی کے تحت پانچ کورسزمائیکروماو،ْس ، انجینئرنگ پریکٹس اینڈ انوویشن پروگرام، آٹو مشین پروڈکشن لائن اور آن لائن ایڈوانس چائنیز لینگوئج ، میکا ٹرونکس ٹریننگ سسٹم کا اجراء کیا جائے گا جس میں چینی ماسٹر ٹرینرمستقل طور پر ہمارے طلبہ کو تربیت فراہم کریں گے ورکشاپ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کیا کہ روایتی فنی تعلیم کے توبہت سے ادارے موجود ہیں لیکن لبان ورکشاپ منفرد تربیتی ادارہ ہو گا جس میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے دنیا بھر میں روزگار کے مواقع میسر ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لبان ورکشاپ پاکستان چین دوستی کی ایک اور مثال ہے انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ کی ایشیائی کی ممالک میں پہلے سے کام کر رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیوٹا پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ چین سے مل کر اس ورکشاپ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔جس سے ہماری فنی تربیت کا معیار عالمی دنیا کے برابر لانے میں بہت مدد ملے گی ۔