
علی جہانگیر صدیقی کی امر یکہ میں بطور سفیر تقرری میں وزیر اعظم کے صا حبزادے کا اہم کرادار
عبداللہ نے سفیر تعینات کروانے کے عوض ایف سکس مارگلہ روڈ پر علی صدیقی کی پرتعیش رہائش گاہ بطور تحفہ وصول کی ، عبداللہ شاہد کی طرف سے شادی کے بعد آبائی گھر میں رہائش اختیار نہ کرنے کے فیصلے سے وزیر اعظم کی فیملی کافی ڈسٹرب ہے ،خاندانی ذرائع
منگل 22 مئی 2018 16:58

(جاری ہے)
تاہم عبداللہ اپنی دلہن کو لے کر علی جہانگیر صدیقی کی طرف سے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کے عوض بطور تحفہ پیش کئے گئے گھر واقع مکان نمبر 14 مین مارگلہ روڈ ایف سکس سیکرٹر اسلام آباد میں شفٹ ہو چکے ہیں۔
عبدالہ شاہد کی طرف سے شادی کے بعد آبائی گھر میں رہائش اختیار نہ کرنے کے فیصلے سے وزیر اعظم پاکستان کی فیملی کافی ڈسٹرب ہو چکی ہے جبکہ عبداللہ شاہد تاحال اپنی ضد پر قائم ہیں ۔ ذرائع اس امر کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے کی سادگی سے شادی کا ڈھنڈورہ پیٹنے کے باوجود وزیر اعظم کے عیاش صاحبزادے نے اپنی شادی میں تمام رنگینیوں کا خطر خواہ انتظام کر رکھا ہے جس میں بطور گوئیہ بلائے گئے راحت فتح علی خان کو ایک رات کا 40 لاکھ روپے مول دیا گیا ہے ۔ آن لائن کی طرف سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ شاہد کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ انہوں نے علی جہانگیر صدیقی کے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کے عوض کوئی گھر تحفہ میں وصول کیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ اقرار ضرور کیا کہ وہ ایف سکس میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر بہت زیادہ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم ان کے علم میں یہ بات نہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی کوئی رہائش گاہ ایف سکس میں بھی واقع ہے ۔ اس سوال پر کہ انہوں نے اپنی شادی میں راحت فتح علی خان کو گلوکاری کے عوض 40 لاکھ روپے ادا کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا کوئی جرم نہیں ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.