ڈینئل پرل اغوا اور قتل میں سزا یافتہ ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت 3جولائی تک ملتوی

منگل 22 مئی 2018 17:35

ڈینئل پرل اغوا اور قتل میں سزا یافتہ ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل اغوا اور قتل میں سزا یافتہ ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت مجرم احمد شیخ کے وکیل کی عدم پیشی پر 3 جولائی تک ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل اغوا اور قتل میں سزا یافتہ ملزمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں کیس کے مرکزی مجرم احمد شیخ کے وکیل خواجہ نوید پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے مجرم احمد شیخ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث 3 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو قتل کرنے کے جرم میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے احمد شیخ کو سزائے مور جبکہ فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب نامی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔مجرموں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزاوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔