سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل کے خلاف کارروائی سے روک دیا

منگل 22 مئی 2018 17:39

سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں دودریا پر واقع ہوٹل کے خلاف کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اپریل میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ہوٹل کو سیل کیاجبکہ 18 ویں ترمیم کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے اب یہ اختیار وفاقی اداروں کے پاس نہیں لہذا ہوٹل سیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے دائر درخواست پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نجی ہوٹل کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے 31 مئی تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔