فیصل آباد ،دوگروپوں کے درمیان تصادم ،

ایک شخص قتل ،خواتین سمیت چار افراد زخمی

منگل 22 مئی 2018 17:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر416گ ب میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ چند روز قبل دونوں فریقین کے بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی اور یہ لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی اس لڑائی کی رنجش پر محمد شعیب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محمد حنیف کے گھر پر حملہ کردیا اور لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے محمد حنیف مظہر اقبال زاہدہ بی بی ،شاہدہ بی بی کو شدیدزخمی کردیا ان زخمیوں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں پر محمد حنیف کو تشویشناک حا لت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کرایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر خواتین سمیت زخمیوں کا تاندلیانوالہ ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :