پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام24مئی سے دو روزہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کرے گا

مشاعرے میں نامور شعراء اپنی شاعری سے رسول اکرم ؐکو خراج عقیدت پیش کرینگے اور ماہ مقدس کی اہمیت کو اجاگر کرینگے

منگل 22 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام24مئی سے دو روزہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کرے گا۔24مئی کو خواتین اور 25مئی کو مردوں کا مشاعرہ ہوگا۔مشاعرے میں نامور شعراء اپنی شاعری سے رسول اکرم کو خراج عقدیت پیش کرینگے اور ماہ مقدس کی اہمیت کو اجاگر کرینگے۔

(جاری ہے)

اس حوالے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ نے بتایا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس کی فضیلت اور اہمیت تمام مہنوں سے افضل ہے۔

اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اس کی امت سے پیار کرنا اور ان پر شفقت کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔یہ نعتیہ مشاعرہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔رمضان المبارک تمام مہنوں کا سردار ہے اس ماہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنی چاہیے۔