فلم ’’ریس 3‘‘ کا مکالمہ ’’ ہمارا کام ہمارا کام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں ‘‘ فلم کی تشہیر میں استعمال ہو گا

منگل 22 مئی 2018 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کے مکالمے ’’ ہمارا کام ہمارا کام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں ‘‘ کو فلم کی تشہیر میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس 3‘‘ کا ٹریلر 15مئی کو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ ڈیزی شاء کے مکالمے ’’ ہمارا کام ہمارا کام ہے آپ اپنے کام سے کام رکھیں ‘‘ پر ملا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے اور اب اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاء یہ مکالمہ فلم کی تشہیر کے دوران استعمال کریں گی۔ فلم میں اداکار سلمان خان،، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ڈیزی شاء اور ثاقب سلیم شامل ہیں، فلم رواں سال 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔