Live Updates

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ‘نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر مسلسل تسبیحات پڑھتے رہے

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر مسلسل تسبیحات پڑھتے رہے۔منگل کو احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما موجود تھے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران پارٹی کے مختلف رہنما الگ الگ سرگرمیوں میں مصروف رہے، نواز شریف روسٹرم پر آئے تو مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ساتھ بٹھالیا اور وہ مسلسل تسبیح پڑھتے رہے۔

نواز شریف کے بیان کے دوران سینیٹر عباس آفریدی کمرہ عدالت میں مسلسل ٹہلتے رہے جب کہ مریم نواز، مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر مصدق ملک محو گفتگو رہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات