قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس منسوخ‘کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو طلب کررکھا تھا

چیئرمین نیب نے اجلاس میں حاضری یقین دہانی کرا رکھی تھی‘ ذرائع

منگل 22 مئی 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا منگل کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا،کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو طلب کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا آج ہونے والا ان کیمرہ اجلاس بغیروجہ بتائے منسوخ کردیا گیا ہے،اجلاس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کررکھا تھا۔ذرائع کے مطابق ،چیئرمین نیب نے اجلاس میں حاضری یقین دہانی کرائی تھی۔کمیٹی نے چیئرمین نیب کوسابق وزیراعظم نوازشریف پر4ارب 90لاکھ ڈالرزکی منی لانڈرنگ کا الزام لگانے پرطلب کیا تھا،جس پرچیئرمین نیب نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہوئی تھی۔ قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس کا نوٹس منسوخی کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔