پولیس کاچھاپہ،6جواری گرفتار،رقم برآمد

منگل 22 مئی 2018 17:29

عارفوالا۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پولیس نے چھاپہ مارکر 6 جواری گرفتارکرکے رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں143/EB میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے ذوالفقار ، شہباز ، اعجاز ، بشیراحمد ، شہزاد اور طارق کو پکڑکر دائوپرلگی رقم 12000روپے اور تاش برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :