مردوں کو پیچھے چھوڑنے والی اورنج ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور سامنے آ گئی

منگل 29 جولائی 2025 23:05

مردوں کو پیچھے چھوڑنے والی اورنج ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور سامنے آ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور کا اعزاز حاصل کرنے والی ندا صالح جنہوں نے اس شعبے میں بھی مردوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

لاہور اورنج لائن ٹرین کو متعارف ہوئے تقریباً 5سال ہونے کو ہیں اور اس کے افتتاح سے لے کر آج تک کروڑوں مسافروں نے اس ٹرین سے استفادہ کرتے ہوئے پرسکون سفر کیا۔خیال رہے وطن عزیز میں مختلف شعبہ جات میں خواتین کے لئے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرکے ان میں نہ صرف اعتماد پیدا کیا جارہا ہے بلکہ خواتین کے لیے روزگار کے نئے دروازے بھی کھولے جارہے ہیں۔