ننکانہ صاحب : نامعلوم مسلح افرا د نے نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان فرار

منگل 22 مئی 2018 19:35

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ننکانہ کے گائوں چک نمبر177سکھاں دی کانواںوالی کے تنویر جٹ کو نامعلوم افراد نے گھر سے بلا یا اور جیسے ہی تنویر گھر سے باہر نکلا تو نا معلوم افراد نے فائرنگ کھول دی جس پر تنویر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تنویر جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی