سینئر سول جج ہنگو سید مدثر شاہ کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ،معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 9 افراد کے رہائی کے احکامات

منگل 22 مئی 2018 20:15

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء)سینئر سول جج ہنگو سید مدثر شاہ کا جیوڈیشل لاک اپ کا دورہ،معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 9 افراد کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج ھنگو سید مدثر شاہ نے جیوڈیشل لاک اپ ھنگو کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے۔اس موقعہ پر لاک اپ میں عدالتی کارروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 107 کے تحت گرفتار نو ملزمان کی رہائی کے احکامات صادر کر دیے جو معمولی مقدمات میں گرفتار تھے۔