وزیر اعظم کے اپنے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) سکڑنے لگی

وزیر اعظم کی کارکن کش پالیسیوں کی وجہ سے اہم اور جانثار کارکنان راجہ فاروق حیدر خان کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور

منگل 22 مئی 2018 21:33

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) وزیر اعظم کے اپنے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) سکڑنے لگی وزیر اعظم کی کارکن کش پالیسیوں کی وجہ سے اہم اور جانثار کارکنان راجہ فاروق حیدر خان کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور حلقہ میں وزیر اعظم کے خلاف شدید نفرت پھیلتی نظر آ رہی ہے راجہ فاروق حیدر خان کے قریبی سیاسی ورکر اب دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور کئی ایک کے پی پی پی کی لیڈر شپ سے معاملات بھی طے ہو گئے ہیں جو جلد پیپلز پارٹی میں اعلان کر دیں سینئر اور بنیادی کارکنان کاکہنا ہے پارٹی میں مفاداتی اور پالشی گروپ آگئے ہیں جنہوں نے پارٹی کے لے قربانیاں دینے والوں حق مارے اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان جان بوجھ کر کارکنان کو کھڈے لائن لگا رہے پیپلز پارٹی میں رمضان کے ماہ میں مسلم لیگ (ن) کے دو اہم اور متحرک گروپ شامل ہونے والے جس کے بعد وزیر اعظم کے حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو روکنا مشکل ہو جائے گا ادھر حلقہ میں ایک بات عوام میں عام پھیل رہی ہے وہ یع ہے کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کے خاندان سے آئندہ کوئی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے گا یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کارکنان کو ایک طرف چھوڑکر کچھ مخصوص افراد کو نواز رہے ہیں