میرپور‘افسرمال کی پولیس کے ہمراہ تھانہ تھوتھال کی حدود میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال

غیرمعیاری‘ ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء کی فروخت پر 15200 روپے کے جرمانے ‘ 2 دوکانداروں کوگرفتارکرلیا گیا

منگل 22 مئی 2018 21:39

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) افسرمال راجہ ایا زاحمدخان نے پولیس کے ہمراہ تھانہ تھوتھال کی حدود میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی ۔ دوران پڑتال انھوں نے غیرمعیاری، ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء فروخت کرنے اور اپنی دوکانوں پرپرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو15200 روپے کے جرمانے کیے اور 02 دوکانداروں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

افسرمال نے دوران چیکنگ دوکانداروں کوہدایات دیںکہ وہ رمضان المبارک میں ناجائز منافہ خوری سے اجتناب کریںاور لوگوں کوسستے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کریں۔ دوران چیکنگ انھوں نے دوکانداروں کے پیمانوں کی بھی پڑتال کی ۔ انھوں نے کہاکہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کوبھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔ انھوں نے دودھ، دہی کے معیار کی بھی پڑتال کی ۔ افسرمال نے سبزی، فروٹ، گوشت سمیت دیگرسینکڑوں دوکانوں کی پڑتال کی۔ پڑتال کے دوران بعض دوکانداروں کووارننگ بھی جاری کی گئیں۔