آزادخطہ قدرتی حسن سے مالا مال، سیاحت ریاست کو خوشحال بنا سکتی ہے‘ ریاست کے تمام اضلاع میں ایسے حسین مقامات موجود ہیں جن پر توجہ دیکر پورے ضلع کا بجٹ مہیا کیا جاسکتا ہے

معروف قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈوکیٹ کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) معروف قانون دان، سابق امیدوار اسمبلی نوید عباسی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آزادخطہ قدرتی حسن سے مالا مال، سیاحت ریاست کو خوشحال بنا سکتی ہے، ریاست کے تمام اضلاع میں ایسے حسین مقامات موجود ہیں جن پر توجہ دیکر پورے ضلع کا بجٹ مہیا کیا جاسکتا ہے، آزادکشمیر کے حکمرانوں نے قبل ازیں اس طرف توجہ دینے کے بجائے وسائل کو لوٹا، اب ایسا نہیں ہونے دینگے، آزادکشمیر حکومت خطہ میں سیاحتی فروغ کے لیے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے، سیاحتی مقامات پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، سیاحوں کی گائیڈلائن کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو قدرت نے حسن عطا کررکھا ہے جس کا دیدار دنیا کے ہرشخص کی خواہش ہے، اسی لیے لاکھوں سیاح سالانہ آزادکشمیر کارخ کرتے ہیں ان سیاحوں کی آمد سے جہاں ریاستی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے وہاں مقامی لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے، اس لیے آزادکشمیر حکومت خطہ میں سیاحتی فروغ کے لیے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرئے، سیاحتی مقامات پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے کا مثبت اہتمام کیا جائے، سیاحوں کیساتھ اداروں کو حسن سلوک سے پیش آنے کا پابند کیا جائے تاکہ ریاست میں خوشحالی کیدور کا عملی آغاز ہو۔

متعلقہ عنوان :