عدالت نے شراب بنانے اور مسلمانوں کا شراب بیچنے کے قانون کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی

فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے

منگل 22 مئی 2018 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے شراب بنانے اور مسلمانوں کا شراب بیچنے کے قانون کے خلاف پاکستان قومی موومنٹ کے چیرمین اقبال کاظمی کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لئے منطور کرلی۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی جانب سے امتناعی منشیات حدود ایکٹ کی دفعہ 17 کا حوالہ دیا گیادرخواست میں انکی جانب سے قانون پر نظر ثانی کرکے مسلمانوں پر شراب بنانے اور بیچنے پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے اقبال کاظمی کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں اور شراب بنانے والے فیکٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لئے 8 اگست کی تایخ مقرر کردی۔