انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنا پاکستانی ٹیم کے لئے بہت اہم ہے ،سیریز ڈرا ہونے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

منگل 22 مئی 2018 23:11

انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیتنا پاکستانی ٹیم کے لئے بہت ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 24مئی سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کو جیتنا پاکستانی ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں لازمی فتوحات درکار ہیں۔

(جاری ہے)

سیریز ڈرا ہونے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر انگلینڈ نے کلین سویپ کیا تو اسے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل ہوں گے اور پاکستان کو 6 کا خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔

جیت کی صورت میں اس وقت 87 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود گرین کیپس کو 8 پوائنٹس مزید ملیں گے، اس وقت پانچویں نمبر پر موجود انگلینڈ کو 2کا خسارہ اور سری لنکا کے بعد ساتویں پوزیشن پر جانا ہوگا،اگر پاکستان 1-0سے جیتا تو6 پوائنٹس حاصل ہوں گے، انگلینڈ کو ایک کا نقصان ہو گا تاہم سرفراز الیون کی رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :