ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب کا ہنگامی دورہ سیالکوٹ ،جوانوں کے بلند حوصلہ کو سراہا ،زخمیوں کی عیادت کی

منگل مئی 23:22

ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب کا ہنگامی دورہ سیالکوٹ ،جوانوں کے بلند حوصلہ ..
سیالکوٹ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر حیات کا ہنگامی دورہ سیالکوٹ ،جوانوں کے بلند حوصلہ کو سراہا ،زخمیوں کی بھی عیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر حیات نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ دورہ کے دوران انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی ۔ ڈی جی رینجرز نے زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔ ڈی جی رینجرز نے شہریوں کے حوصلے اور قربانیوں کو سراہا ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے ورکنگ باؤنڈری پر تعینات پنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ڈی جی رینجرز نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاک سر زمین کے چپہ چپہ کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چوکس رہنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔