خالق آباد منگچرمیں غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ نے زراعت کوتباہ کردیا

منگل 22 مئی 2018 23:46

خالق آباد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) خالق آباد منگچرمیں غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ نے زراعت کوتباہ کردیا24گھنٹے میں4سی5گھنٹے بجلی فراہم کرنازمیندار طبقے کے ساتھ کھلامذاق ہے عوامی حلقوں اورزمیندارطبقے میں تشویش کی لہردوڑگئی باغات فصلات اور سبزیات کواس مہنیے میں پانی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن ہرسال ان مہنیوں میں مصنوعی بجلی بحران پیدا کیا جاتا ہے اب تک بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیںاپنائی گئی ہے حکمران صرف اعلانات اور بیانات تک محدودہے بجلی کی قلت روزبروز بڑھنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیںاٹھایاگیاہے جس سے حکمرانوں کی عوام اورزمینداردشمنی واضح دکھائی دیتی ہے ان حالات میں عوام میں بے چینی اور مایوسی بڑھتی جارہی ہے زمیندار اور کاشتکار طبقہ اپنی زندگی کی تمام ترجمع پوتجی زراعت میں لگائے ہیں موجودہ بجلی بحران سے لاکھوں کروڑوں کے نقصانات کاخرشہ ہے اور زمیندار طبقہ فاکہ کشی کاسخت اندیشہ ہے ہم وزیر اعلی بلوچستان اور کیسکوکے اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی حالیہ بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔