ٹیلی فلم’’گو ٹو ہیل‘‘ رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی

’یہ ہلکی پھلکی کامیڈی فلم ہوگی، میرے لیے ہانیہ کے ساتھ کام کرنا اس لیے آسان ہوگا ‘اداکار یاسر حسین

بدھ مئی 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) پاکستان کے کامیڈی اداکار یاسر حسین اور ہانیہ عامر اپنے نئے پروجیکٹ کے ساتھ آپ کو خوب ہنسانے کا ارادہ کررہے ہیں۔مومل پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ٹیلی فلم جس کا فلحال نام ’گو ٹو ہیل‘ رکھا گیا ہے، رواں سال عید پر سامنے آئے گی، جس میں رواں سال کی گرمی کو بھی اہم انداز میں پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یاسر حسین کا اپنے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی اس ٹیلی فلم کے نام کا فائنل اعلان نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ بیحد مزاحیہ فلم ہوگی۔انہوں نے اداکارہ ہانیہ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ ہلکی پھلکی کامیڈی فلم ہوگی، میرے لیے ہانیہ کے ساتھ کام کرنا اس لیے آسان ہوگا کیوں کہ میری طرح وہ بھی اپنے کام کو انجوائے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیلی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ’میں نے ایک نوجوان لڑکے کا کردار ادا کیا، جو گاؤں کے ایک محدود سوچ رکھنے والے خاندان سے رکھتا ہے، جبکہ ہانیہ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو کافی ماڈرن ہیں، یہ دو مختلف سوچ رکھنے والے گھرانوں کی کہانی ہے۔اس ٹیلی فلم کی ہدایات مصباح خالد دے رہی ہیں، جبکہ اس کی کاسٹ کو ایک ساتھ کام کرنے میں بیحد مزاح آرہا ہے۔’’گو ٹو ہیل‘‘ رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔