سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے علاقائی صدر کو رینجرز کی جانب سے حراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت عدالت نے درخواست گزار کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

بدھ 23 مئی 2018 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے علاقائی صدر کو رینجرز کی جانب سے حراساں کرنے سے متعلق درخواست کی بدھ کو سماعت ہوئی عدالت میں رینجرز کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان رینجرز نے کراچی میں قربانیاں دیں اور شہرکا امن بحال کیا کراچی کا امن بحال کرنے پررینجرز کی خدمات کوعوام او دیگرادارے بھی سراہتے ہیں من گھڑت اوربے بنیاد الزامات رینجرز کی ساکھ متاثرکرنے کیلیے لگائے گئے ہیں کسی بھی شہری کورینجرز کی جانب سے حراساں نہیں کیا گیا بے بنیاد الزامات پردرخواست مسترد کی جائے عدالت نے درخواست گزار کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی واضع کہ مسلم لیگ جیکب لائن کے علاقائی صدر صابر قریشی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ رینجرز کوحراساں کرنے سے روکا جائے۔

#