رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ا نعقاد

بدھ 23 مئی 2018 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں جن میں اِرم بیکری، پٹرول پمپ چورنگی، ڈسکو موڑ نارتھ کراچی، ڈاکٹر ضیاء الدین چورنگی ، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ ، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، سائیٹ اسٹیڈیم ، حب ریور روڈ نزد گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی سپر مارکیٹ، شاہ نواز چوک پاک کالونی، ڈسٹرک سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، اللہ والا کالج سیکٹر 13 اورنگی ٹاؤن اورمواچھ موڑ حب ریورشامل ہیں میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ا ہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرزہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں۔ اہلیانِ کراچی سے اپیل کی جاتی ہے کہ پاکستان رینجرز (سندھ )کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔