غیرت کے نا م پر شادی شدہ بہن کو قتل کردیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 23:42

ساہیوال۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) غیرت کے نا م پر بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 60-61/G-D کے رہائشی اظہر فاروق کی ہمشیرہ اکبر بی بی کی آڑاتلہ میں ایک نوجوان عامر سے شادی ہوئی تھی اور وہ وہاں سے بھاگ گئی ،جسے 4/5روز قبل واپس لایاگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات اکبر بی بی کے بھائی اظہر فاروق نے اس کے سر میں فائر مار کر قتل کردیا۔پولیس نے نعش قبضہ لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :